مشہور پاکستانی ادکار کتنے پڑھے لکھے ہیں؟ ان کی تعلیم کا سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بے پناہ قابل اور ذہین اداکاروں سے بھری پڑی ہے، اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کے اداکار ناصرف اچھے فنکار ہیں بلکہ ان کے پاس ڈگریاں بھی کافی بڑی بڑی ہیں۔

آئیے بتاتے ہیں ہم آپ کو کہ کون سے ہیں وہ پڑھے لکھے اداکار۔

1) حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی سے کون ناواقف ہوگا، یہ ناصرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ قابل ترین طالبعلم بھی رہ چکے ہیں۔ حمزہ علی نے اب اداکاری کو مکمل خیرآباد کہہ دیا ہے لیکن وہ اب بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے سول سروسز (CSS) کا امتحان پاس کیا ہوا ہے اور کئی عرصے تک یہ پولیس کے محکمے میں تعینات رہے۔

2) آمنہ شیخ

پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ بھی بہت اچھی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، یہ ایک فارمیسسٹ ہیں اور انہوں نے ڈی فارم (D-Pharm) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

3) شہریار منور صدیقی

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا ایک اور جانا پہچانا نام شہریار منور صدیقی بھی ایک بہترین اداکار ہیں۔ انہوں نے ایم بی اے (MBA) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

4) عینی جعفری

عینی جعفری کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ عینی جعفری نے بی بی اے (BBA) کر رکھا ہے۔

5) نعمان اعجاز

پاکستان کے ورسٹائل اداکار جن کے کروڑوں مداح ہیں، ہم بات کر رہے ہیں نعمان اعجاز کی۔ یہ ناصرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور یہ ایک وکیل ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.