آن لائن قربانی کے جانور خریدنے کے لئے ایپ متعارف

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کے لیے بکرا منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

موبائل ایپ حکومت پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔ ایپ سے شہری عیدالاضحیٰ کے لیے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔

ایپ کورونا پھیلاؤ میں کمی لانے اور بکرامنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی ہے۔

 ایپ میں جانوروں کی تصاویر، عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔

جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکاؤنٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔

 بکرا منڈی ایپ اب گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pitb.bakarmandi

 

بکرا منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے نام اور موبائل جبکہ فروخت کے لیے شناختی کارڈ نمبربھی لکھنا لازمی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

161