کورونا کی محفوظ ویکسین تیار کر لی ہے، روس

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی’ محفوظ‘ ویکسین کلینکل ٹرائلز کے بعد تیار کر لی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے تحقیقاتی تجربے میں 18 رضا کاروں نے حصہ لیا جو بغیر کسی پیچیدگی کے ڈسچارج کر دیے گئے، ان رضاکاروں میں کسی پر ویکسین کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے، نہ صحت کے حوالے سے کوئی شکایت اور نہ ہی کوئی اور پیچیدگی سامنے آئی۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز پر مبنی نتائج کی وجہ سے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ویکسین مریضوں کے استعمال کے لیے محفوظ ہے۔ وزارت دفاع نے ویکسین کے موثر ہونے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ویکسین کے ٹرائلز سے منسلک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جن رضاکاروں پر تحقیقاتی تجربے کیے گئے، وہ کورونا سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے

پنجاب اسمبلی : مجالس قائمہ کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم ، اپوزیشن ارکان بھی شامل ہونگے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

97