یمنی بندرگاہ پر لنگرانداز جہاز “صافر” پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار

یمن  کی بندرگاہ میں پانچ سال سے لنگر انداز جہاز صافر کو دنیا بھر کے لئے خطرہ  قرار دیا جارہا ہے ۔

 عرب خبررساں ادارے کے مطابق الحدیدہ گورنری کی راس عیسی بندرگاہ پر پانچ سال سے لنگر انداز ایک گیس بردار بحری جہاز “ایف ایس او صافر” کو نہ صرف یمن بلکہ پوری دنیا اور عالمی جہاز رانی کے لیے ٹائم بم قرار دیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبد اللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن کی راس عیسیٰ بندگاہ پر پانچ سال سے مرمت کے لیے لنگر انداز جہاز صافردنیا اور بین الاقوامی سطح پر نیوی گیشن کےلیے خطرہ بن چکا ہے۔

بدھ کے روز محفوظ ریزروائر سے متعلق سیشن کے دوران سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں المعلمی نے کاکہنا  تھا کہ حوثی صافرجہاز اور اس پر موجود گیس کے ذخائر کے معاملے میں دنیا کو بلیک میل کررہے ہیں۔ یہ جہاز عالمی ماحولیاتی تباہی کا باعث بن کر پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ صافر کے ٹینکروں گیس اور تیل پھیلا تو اس کے خطرات زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو متاثر کریں گے۔اس کی فوری مرمت اور جہاز کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کے لیے عالمی برادری کو فوری حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب  مبصرین کا کہنا ہے کہ جہاز مسلسل پانچ سال سے سمندر میں کھڑا ہے۔ پہلے سے خراب جہاز مسلسل خراب ہو رہا ہے۔ جہاز کے انجن کیبن میں پانی داخل ہوچکا ہے جبکہ   کئی دوسرے حصے بھی پانی سے متاثر ہیں۔ اگر پانی کا رساؤ جاری رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے ٹینکروں سے لدا یہ جہاز ٹوٹ کر ڈوب سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں پوری دنیا کی جہاز رانی متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح  رہے کہ ایف ایس او صافر نامی ایک تیل بردار جہاز پانچ سال سے راس عیسیٰ بندرگاہ پر کھڑا ہے۔ یہ بندرگاہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے قبضے میں ہے اور وہ عالمی معائنہ کاروں اور مرمت کرنے والے ماہرین کو جہاز تک رسائی دینے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

81