بھارتی فنکاروں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

بھارتی فنکاروں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد  پیش کی جا رہیں ہیں۔

پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی عید الضحیٰ منائی جا رہی، اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں سمیت اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔

T 3612 – Eid al Adha ..Mubarak 🙏 pic.twitter.com/XCtKFfO3Gd

— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 1, 2020

سلمان خان نے بھی عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ۔

Eid Mubarak! pic.twitter.com/Sfln6W9wX8

— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 1, 2020

اداکار انیل کپور نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرعید سے متعلق پیغام میں لکھا کہ عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو۔

On this blessed occasion of Eid, wishing you and your family joy, happiness, peace and prosperity! #EidMubarak! pic.twitter.com/U8ykvDfaaN

— Anil Kapoor (@AnilKapoor) August 1, 2020

سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔

Greetings to everyone on Eid al-Adha! #EidAlAdha

— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) August 1, 2020

پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک، امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔

#EidMubarak to everyone celebrating all over the world. Hope it brings us blessings, happiness & peace.🌙

— PRIYANKA (@priyankachopra) August 1, 2020

عید الضحیٰ کے موقع پر دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد دی گئی جس میں سونو سود، فرح خان ، منوج باجپائی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ بہت سے ممالک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی جا رہیں ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

59