اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی۔۔ ریا چکرورتی بڑی مشکل میں پھنس گئیں، کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا

image

14 جون کو خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے سابق پی اے نے اداکار کی خود کشی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردئے۔

سشانت کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاچکرورتی کے زندگی میں آنے سے قبل سشانت ایک اچھی زندگی گزار رہے تھے لیکن اداکارہ ریا کے سشانت کی زندگی میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ جادو ٹونہ کرتی ہیں۔

اداکار کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ ریا چکروتی پوجا کیلئے لیموں استعمال کرتی تھیں ، چونکہ وہ بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے جانتے ہیں کہ لیموں کس قسم کے جادو ٹونے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اسٹاف نے بھی اس سے متعلق کئی بار شکایات کیں اور کہا کہ سشانت کا گھر آسیب زدہ ہے۔

انکت اچاریہ نے کہا کہ 2019 میں سشانت کے اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپے تھے لیکن ریا نے زیادہ تر پیسے پارٹی اور شاپنگ میں خرچ کردئے ۔ ریا کے زندگی میں آنے کے بعد بہت کچھ بدل گیا تھا، یورو ٹرپ کے بعد سشانت کے چہرے پر چھائیں اور ڈپریشن کے اثرات صاف نظر آنے لگے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.