جمائما کس بات سے خوفزدہ ہیں؟

image

عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اور لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے بعد جمائما گولڈ اِسمتھ خوفزدہ ہیں۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی پابندی ختم ہونے کے بعد اسکول کُھلنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں دوبارہ عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ در پیش آسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ لکھتے ہوئے جمائما کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد تمام اسکولز کھل گئے اور میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں کہ جنہیں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہونے پر اسکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو 2 ہفتے کے لئے قرنطینہ میں بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اُن کے والدین کو بھی اُن سے الگ تھلگ رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چونکہ ہمارے پاس کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا پھر سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر مدیحہ انصاری نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ اگرچہ ٹیسٹنگ سہولت دستیاب ہیں، اگر علامات پر شبہ ہے تو کیا نیشنل ہیلتھ سروسز آپ کے دروازے پر کِٹ بھیج سکتا ہے؟

جمائما گولڈ اسمتھ نے صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اَب کوئی ٹیسٹنگ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن پر سے پابندیاں اُٹھالی گئیں ہیں جبکہ کورونا وائرس کا خطرہ تاحال منڈلا رہا ہے اور اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.