امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے خواتین پروگرامرز کیلئے ورچوئل ہیکاتھون کا انعقاد

image

کراچی، ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۰ – امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے ایشیا فاؤنڈیشن اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اشتراک سے Built by Her عنوان کے تحت نوجوان خواتین پروگرامرز کیلئے ۲۳ اکتوبر سے ۲۵ اکتوبر تک ۴۸ گھنٹے کا ایک ورچوئل ہیکاتھون منعقد کیا گیا۔ اس ہیکاتھون کا مقصد کرونا وبا پھوٹنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں خواتین کی معاشی و سیاسی شرکت کو بڑھانے، ٹیکنالجی کے میدان میں ترقی کرنے، تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے، مقامی گورننس کو پختنہ کرنے اور ماحولیاتیتغیر میں لچک اور پائیداری کو بڑھانے جیسے موضوعات پر جدید تخلیقی حل تلاش کرنا ہے۔ پورے ملک سے درس و تدریس، نجی و سرکاری اداروں اور صوبائی حکومتوں کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین پروگرامرز نے شرکت کی۔ ہیکاتھون کی ورچویل افتتاحی تقریب میں امریکی قونصل خانہ کراچی کی پبلک افیئرز آفیسر ایمی کرسچنسن، ایشیا فاؤنڈیشن کینمائندہ برائے پاکستان صوفیہ شکیل اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے پروگرام مینیجر سید اظفر حسین نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے لازمی ہے کہ خواتین سائنس، ٹیکنالجی، انجنیئرنگ اور میٹھیمیٹکس (STEM) کے میدان میں آنے کے ساتھ ملک میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ ہیکاتھون کے اختتام پر نیشنل انکیوبیشن سینٹر، ایشیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سب ٹیموں کی جانب سے جمع کرائے گئے خیالات کا جائزہ لینے کے بعد ۲۰ بہترین ٹیموں کا انتخاب کریں گے جن کو NIC میں ماہرانہ سرپرستی میں اپنے خیالات پر مزید کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس پروگرام کا اختتامی سیشن ۵ نومبر ۲۰۲۰ کو وقوع پذیر ہوگا جس میں منتخب ۲۰ ٹیمیں ججز کے ایک پینل کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گی۔ ان میں سے ۲ بہترین خیالات منتخب کیے جائیں گے جن میں سے ہر ایک کو اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ۵۰۰۰ امریکی ڈالر بنیادی سرمائے کے طور پر دیے جائیں گے۔ ہیکاتھون Built by Her پاکستانی خواتین کو ملک کی ترقی اورروشن مستقبل کیلئے بہترین اور پائدار حل تجویز کرنے کیلئے بااختیار بنارہا ہے۔ ###


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.