پاکستان میں‌ کورونا ویکیسن کب تک دستیاب ہوگی؟‌

image

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کے سائنسدان حتمی ویکسین کی تیاری کے لئے سرجوڑ کوششوں میں مصروف ہیں تاہم کووڈ انیس سے بچاؤ کے لئے ماہرین فیس ماسک پہننے، ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونے اور سماجی رابطے قائم رکھنے کی تجویز پیش کر رہے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین آئندہ سال کے پہلے سہ ماہی تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کے میڈیا سے گفتگو میں معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کابینہ کے سامنے ویکسین کے حصول کا طریقہ کار رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین پہلے کن لوگوں کو دی جائے گی جبکہ کرونا علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قیمت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے مخصوص دوا مختلف صورتوں میں مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہے، جس کی پاکستان میں قیمت 9 ہزار روپے تھی البتہ آج اُس دوا کی قیمت کو چار ہزار روپے کم کردیا گیا جس کے بعد اب وہ دوا 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ویکسن کون سی لینی ہے؟ اس کے معیار اور شرائط پر بھی بات چیت ہوئی، ویکسین کے حصول کے لیے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.