کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

فوٹو: آن لائن

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس سے متعلق کراچی میں خصوصی ٹریفک پلان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل کی گئی، آنے والے راستے بند کردیے گئے جس کے باعث شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد ہوا جبکہ اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر بندش کے باعث راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم سے ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ سے شاہ سلیمان روڈ اور آغا خان اسپتال جانے والے راستے 21جنوری بروز جمعرات (آج) سے 30 جنوری تک صبح ساڑھے 11بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک بند رہے گا۔

شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے آنے والے شہری نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے بائیں جانب آغا خان اسپتال، نیو ٹاؤن اور دائیں جانب ڈالمیا سے ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ ملینیئم سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاؤن کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

نیوٹاؤن سے آغا خان اسپتال سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائرجانے والے شہری ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں،سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10نمبر سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیئم سے نیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جنوبی افریقی ٹیم 13سال بعد دورہ پاکستان پر آئی ہے جبکہ افریقی ٹیم کو اسٹیسٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

فوٹو: آن لائن

یاد رہے کہ سن1995 سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان11ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ نے 7میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف مصباح الحق کی قیادت میں صرف ایک سیریز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

102