'گُگلی ڈانس' بھی کر لیا۔۔۔۔ کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی نے ڈانس کر دکھایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

صرف کرکٹ ہی نہیں ہر چیلنج پورا کر دِکھاتے ہیں، حسن علی نے کرس گیل کا گُگلی ڈانس چیلنج پورا کر لیا۔

جہاں ہر طرف پی ایس ایل کی دھوم ہے وہیں سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی ویڈیوز نے بھی مداحوں کا دل جیت لیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے متعارف کردہ ’گگلی چیلنج‘ نے کھلاڑیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

کرس گیل کا گگلی چیلنج قبول کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے بھی گگلی ڈانس کی ویڈیو بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو ہیش ٹیک ''گگلی چیلنج'' پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کروایا تھا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی اور لوگوں کو ان کا یہ انداز بے حد پسند آیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.