پرواز کے دوران بلی کا پائلٹ پر حملہ، بلی جہاز میں کہاں سے آ گھُسی؟

image

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈان میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں جہاز کے کاک پٹ میں اچانک بلی گھُس آئی اور دوران پرواز پائلٹ پر حملہ کر دیا۔

جہاز کے عملے نے بلی کو پکڑنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے تو جہاز کی سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے اور خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، بلی کو بھی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد پکڑ کر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بلی کاک پٹ میں داخل کیسے ہوئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ جب عملے نے طیارے کو صاف کرنے کے لیے یا انجینئرنگ عملے نے جائزہ کے لیے دروازہ کھولا ہو تو اس دوران بلی طیارے میں گھس گئی ہو گی۔

سوڈان کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ خرطوم ہوائی اڈے پر ایک ہینگر پر کھڑا تھا اس لئے ہو سکتا ہے کہ اس ہی دوران بلی طیارے میں داخل ہو گئی ہو۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.