آبِ زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص انتقال کر گئے، جانیں یہ شخصیت کون تھیں؟

image

پانی کا وہ کنواں جو لاکھوں کروڑوں لوگوں کے لیے شفا کا باعث بنتا ہے، اس کی صفائی کے دوران نیچے اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آبِ زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص تھے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشاک پیر کے روز 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بڑھاپے کی وجہ سے بیمار تھے۔ ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سعودی عرب میں ڈاٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر بھی تھے۔

خیال رہے خادم الحرمین شریفین نے 1979 میں پہلی بار آب زم زم کے کنوئیں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد پانی کے بھاؤ کو تیز اور بہتر بنانا تھا۔

صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے راستے میں آنے والی تمام اشیاء کو ہٹا دیا گیا تھا جبکہ مذکورہ آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر یحییٰ کوشاک نے کی اور وہ پہلی شخصیت تھے جس نے کنوئیں کے اندر جاکر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی مرتب کی اور پھر کامیاب آپریشن کیا تھا۔

تاہم میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ صفائی منصوبہ اس قدر کامیاب رہا تھا کہ اس کے اختتام کے بعد بھاؤ میں تیزی بھی آگئی تھی۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.