اگر آپ کو کسی نمبر سے کال یا میسج آئے کہ ’’آپ لکی ڈرا میں گاڑی جیت گئے ہیں’یا‘ آپ اپنی گاڑی کو مارکیٹ ریٹ سے آدھی قیمت پر لیز پر دے سکتے ہیں‘‘ تو شاید یہ دھوکے بازی ہو۔ گاڑیوں کے نام پر دھوکے بازی لٹیروں کا پسندیدہ ہنر ہے اور یہ مختلف طریقوں سے آپ تک پہنچ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی کی پِک اینڈ ڈراپ سروس کے نام پر مقررہ ماہانہ آمدنی کی پیشکش بھی سامنے آسکتی ہے۔
سماء منی کے ایڈیٹر فاروق بلوچ اس ویڈیو میں آپ کو بتائیں گے کہ کیسے گاڑیوں کے نام پر کی جانے والی دھوکے بازی سے آپ بچ سکتے ہیں تاکہ کہیں اگلا ہدف آپ ہی نہ بن جائیں۔
