فواد چوہدری دوسری مرتبہ وزیر اطلاعات ونشریات مقرر

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے فواد چوہدری کو دوسری مرتبہ وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا۔

کابینہ میں سینیٹر شبلی فراز کو سائنس وٹیکنالوجی کا قلمندان سونپا گیا ہے۔ شبلی فراز کو اپریل 2020 کو وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل فواد چوہدری وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ شبلی فراز وزیر برائے اطلاعات ونشریات تھے۔

سال 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد فواد چاہدری کو وزیر اطلاعات ونشریات مقرر کیا گیا تھا تاہم اپریل 2019 میں وزارت واپس لے لی گئی تھی۔

اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات رہی ہیں۔

وفاقی کابینہ میں 32 منتخب اور 18 غیر منتخب ارکان شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ختم ہوگیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مطالبات کرنا سب کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور پرتشدد احتجاج کرکے ریاست کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے کیونکہ سیکیورٹی اداروں نے جس جذبہ سے امن قائم کیا وہ قابل تحسین ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

79