امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا، انتھونی بلنکن

کابل: امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ کے لیے رہنا نہیں چاہتا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ مضبوط بنائیں گے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ فوجی انخلا کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

انتھونی بلنکن نے آج جب افغانستان کا غیر اعلانیہ اچانک دورہ کیا تو انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اس موقع پر کہا کہ امریکی انتظامیہ افغان حکومت کی مدد جاری رکھے گی۔

چین کے خلاف مضبوط اتحاد: امریکی سیکریٹری دفاع کا دورہ ایشیا

امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں اہم امور زیر غور آئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

44