اب آپ اپنی گمشدہ چیزیں آسانی سے ڈھونڈ سکیں گے

ایپل نے ایک ایئر ٹیگز نامی ایسی ڈیوائس تیار کر لی جس کی مدد سے آپ اپنی گمشدہ چیز ڈھونڈ سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے ایئر ٹیگز کا افتتاح کر دیا اور اب آپ اپنی کوئی بھی گمشدہ چیز “فائنڈ مائی” ایپ کی مدد سے تلاش کر سکیں گے۔

ان ایئر ٹیگز کو آپ اپنی چابیوں، پرس اور دیگر اشیا سے منسلک کریں گے اور جونہی آپ اپنی منسلک کردہ چیزوں سے دور ہوں گے تو آپ کو ایپ کے ذریعے نوٹیفکیشن آجائے گا۔

یہ ایک چھوٹی سے ڈیوائس ہے جو آپ کے آئی فون یا آئی پیڈ سے منسلک رہے گی۔ یہ ڈیوائس انسانوں کی تلاش کے لیے کارآمد نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کسی کی پرائیویسی متاثر ہو گی بلکہ یہ بے جان چیزوں کی تلاش کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک ڈیوائس کی قیمت 29 ڈالر رکھی گئی ہے تاہم چار ڈیوائس کی قیمت 99 ڈالر ہے۔ اس کی ایڈوانس بکنگ جمعہ سے شروع ہو جائے گی اور 30 اپریل سے اس ڈیوائس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

174