16مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔

اس سے قلب این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے 17 مئی کی تاریخ دی تھی۔

این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 مئی سے تاحکم ثانی یہی رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

این سی او سی نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166 پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقنی بنائیں۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

57