ان کا تو ہار ہی کروڑوں کا ہوتا ہے ۔۔ ملکہ کا زیور ان کے بعد کس کو ملے گا؟ جانیئے شاہی خاندان کے زیورات سے متعلق اہم باتیں

image

شاہی خاندان کی منفرد روایات میں ایک خاص روایت جس کے بارے میں سن کر عام انسانوں کو حیرت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ ملکائیں ایک دوسرے کے کپڑے اور جیولری کو پہنی دکھائی دیتی ہیں اور ایک ہی لباس یا جیولری کو دو سے زیادہ مرتبہ بھی پہنتی ہیں اور اس میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی ہیں بلکہ یہ ان کے لئے تو ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ یہ ملکہ الزبتھ یا ان کی والدہ یا ان کی ساس کی استعمال شدہ چیزوں کو استعمال کرتی ہیں۔

مگر ایک حیران کُن بات یہ ہے کہ ایک ہی جیولری پہن کر ملکائیں ایک دوسری سے منفرد نظر آتی ہیں۔ اس تحریر میں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ کب اور کس ملکہ نے ایک دوسرے کی جیولری پہنی اور بالکل منفرد نظر آئی ہیں۔

٭ کیٹ مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ:

کیٹ مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ نے ایک جیسے ہیرے کے بُندے پہنے ہوئے ہیں اور دونوں میں بہت فرق لگ رہا ہے، ملکہ اپنی جگہ حسین لگ رہی ہیں اور کیٹ کا تو انداز ہی بدلا ہوا لگ رہا ہے۔

٭ میری فرنگڈ تیارہ Queen Mary’s fringed tiara ، ملکہ الزبتھ، ڈیانا اور کیٹ مڈلٹن:

ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن Mary’s fringed tiara کا تاج اپنے سر پر پہنا تھا جس کو پہننے کے بعد ملکہ نے ایک جملا کہا تھا کہ: '' گھر میں بہو وہی کامیاب ہوتی ہے جو سسرال کا زیور پہنتی ہے۔ '' اسی تاج کو 1913 میں شہزادی ڈیانا نے بھی پہنا جس میں یہ ان سب سے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔ ان کے بعد 2018 میں کیٹ مڈلٹن نے اس خوبصورت شاہی خاندانی تاج کو پہن کر اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔

٭ کیٹ مڈلٹن اور ملکہ الیگژنڈرا Queen Alexandra of Denmark:

کیٹ مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ دوم کی والدہ Queen Alexandra of Denmark نے ایک جیسا ہار پہنا ہوا ہے جس میں ملکہ کی والدہ سلطنت کی رانی اور کیٹ شاہی خاندان کی سب سے حسین بہو لگ رہی ہیں۔

٭ کیٹ مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ:

کیٹ مڈلٹن نے متعدد مرتبہ ملکہ الزبتھ کے زیور پہنے ہیں۔ اب جیسے اس ہار کو ہی دیکھ لیں کہ دونوں نے ایک جیسے ہار پہنے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی سب سے پسندیدہ بہو کیٹ مڈلٹن ہیں اور ایک میگزین کی رائٹر ماکرکو کے مطابق ملکہ کی ساری بہترین جیولیر کیٹ مڈلٹن ہی مستقبل میں پہنتی نظر آئیں گی کیونکہ کیٹ سے ملکہ بہت خوش ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.