میں بہت درد میں ہوں، تکلیفیں بھی ہیں ۔۔ جانیں نائلہ جعفری کی زندگی سے متعلق چند ایسی باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سال 2021 میں بھی ہم پاکستان کے کئی بڑے فنکاروں سے محروم ہوگئے۔ وہ مقبول اداکار جو کبھی شایانِ شان عروج پر تھے اور اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ سمیٹ رہتے تھے۔ لیکن اب ان کی آواز ہم صرف ٹی وی ڈراموں میں ہی سن سکتے ہیں۔

اب سے کچھ گھنٹوں قبل پاکستانی شوبز صنعت نے ایک اور شوبز کا ستارہ کھودیا جن کا نام نائلہ جعفری تھا۔ نائلہ جعفری ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں اور طویل عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

آج ہم شوبز کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

نائلہ جعفری سن 1990 سے ٹی وی اسکرین کا حصہ تھیں۔انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نور پور کی رانی، عکس، سانجھا، کہانی ایک رات کی، دیسی گرلز،تھوڑی سی خوشیاں، دھیرے سے جیسے منفرد ڈرامے شامل ہیں۔

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں نائلہ جعفری نے کہا تھا کہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور اب ان کا اداکاری کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ان کے کاندھوں پر دوسری ذمہ داریاں بھی ہیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے درد بھی ہے تکلیفیں بھی ہیں مگر ہمیشہ مسکراتے ہوئے زندگی گزار رہی ہوں۔

ایک دوسرے انٹرویو میں مایہ ناز اداکارہ نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ میرا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے جو مجھے بالکل خالی کر چکا ہے لیکن میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ مجھے پیار کرنے والے میرے بہن بھائی میرے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی شوبز کے دوست بھی میری مدد کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا علاج کینسر فاؤنڈیشن سے ہو رہا تھا جس پر انہیں کافی اعتماد تھا۔

فیصل قریشی کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ میری حالت ایسی تھی کہ میں بیٹھ نہیں سکتی تھی۔

معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی رواں سال اپریل میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہسپتال کے بستر سے مدد کی اپیل کر رہی تھی۔

چند منٹ کی ویڈیو میں اگرچہ نائلہ جعفری نے حکومت سے مالی معاونت نہیں مانگی، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت فنکاروں اور کھلاڑیوں کے لیے کوئی ایسی حکمت عملی بنائےجو انہیں بیماری کے وقت مدد دی جا سکے۔

ویڈیو بنانے کے دوران اور مدد مانگتے ہوئے آخر میں نائلہ جعفری آبدیدہ ہوگئیں تھیں اور ان کی ویڈیو پر بھی کئی افراد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی مالی مدد کا مطالبہ کیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.