اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کو کون کون سے قیمتی تحائف ملے؟ جانیئے

اداکارہ اقراء عزیز کے ہاں 5 دن قبل ننھے کبیر حسین کی آمد ہوئی ہے، ان کے بیٹے کو مداحوں کی جانب سے دعائیں دی جا رہی ہیں، کوئی اقراء کو بیٹے کی مبارکباد دے رہا ہے تو کوئی کبیر کو، کسی نے کبیر کو بیٹے کی سر کے بال منڈوانے کی وجہ سے تنیقد بھی کی کہ 3 دن کے بچے کے بال خود کاٹ دیئے، تو کسی ںے بچے کو نظرِ بد سے بچنے کی دعا دی۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ اداکارہ اقراء عزیز کے 6 دن کے بیٹے کو کون کون سے مہنگے تحفے اب تک مل چکے ہیں۔

٭ پھپھو:

کبیر حسین کو ان کی پھپھو کی جانب سے ایک سونے کی انگھوٹی دی گئی ہے۔ اداکار یاسر حسین نے اپنے اننسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ: '' کبیر حسین کو اُن کی پھوپھو کی طرف سے تحفے میں سونے کی انگوٹھی دی گئی ہے، کبیر کی اس تصویر میں دو چیزیں بہت غلط ہیں، پہلی چیز سونا، جو کہ مرد پر حرام ہے اور دوسری چیز کبیر نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، اس سے پہلے کہ آپ ان چیزوں پر تنقید کریں تو میں خود ہی فخر سے پاکستانی سوشل میڈیا صارف بن جاتا ہوں۔ ''

٭ سونیا حسین:

اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے بھی کبیر حسین کو ایک سونے کی انگھوٹی تحفے میں دی گئی ہے۔

٭ ننھیال:

ادکارہ اقراء عزیز کے گھر والوں کی طرف سے نواسے کو سونے کی چین اور کچھ کپڑے تحفے میں دیئے گئے ہیں البتہ اس بات میں مکمل صداقت نہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

3791