انیل کپور نے کامیابی کا کریڈٹ بیٹیوں سونم اور ریا کو دے دیا

image

بیٹیاں والد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے لیے کمانے کی خاطر کام کرتا ہوں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ میرا خاندان میرے لیے کتنا اہم ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے کامیاب فلمی سفر کے ساتھ ساتھ بیٹیوں سونم اور ریا کپور کے ساتھ اپنے خاص تعلق کا بھی ذکر کیا ہے۔

69 سالہ اداکار نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ ریا کی پیدائش کے وقت وہ اسپتال دیر سے پہنچے تھے جس کا انہیں رات بھر افسوس رہا۔ ان کے مطابق اسی موقع پر انہیں احساس ہوا کہ بیٹی کی پیدائش زندگی میں ایک الگ ہی خوشی لے کر آتی ہے۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں سونم اور ریا ہیں اس لیے انہیں زندگی میں یہ خوشی دو مرتبہ ملی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خاندان ان کے لیے محض ذمہ داری نہیں بلکہ ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

انیل کپور نے 1983 میں فلم ’وہ سات دن‘ سے فلمی دنیا میں نمایاں مقام بنانا شروع کیا۔ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر میں وہ متعدد کامیاب فلموں کا حصہ رہے ہیں اور اب ٹی وی پر کوئز شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US