بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی کے گرد موجود مداحوں کے ہجوم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ویڈیو کے مطابق سلمان خان کے تہوار کے لیے پہنچنے پر بڑی تعداد میں مداح ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئے۔ گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی کہ ایک مداح کا پیر مبینہ طور پر ٹائر کے نیچے آگیا۔
واقعہ دیکھتے ہی سلمان خان نے ڈرائیور کو فوری گاڑی روکنے کی ہدایت کی اور اسے ڈانٹا تاکہ مداح کو مزید نقصان نہ پہنچے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کے فوری ردعمل کو سراہ رہے ہیں۔