معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سالگرہ کی تقریب کو خصوصی انداز میں سجایا گیا جبکہ تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا۔ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کیوان نے بھی تقریب کے تھیم کے مطابق نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔
تقریب میں رجب بٹ کی والدہ، ان کے دوست اور دیگر اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رجب بٹ کافی دیر تک اپنے بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور تقریب کے دوران خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔
بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رجب بٹ نے کیوان سلطان کو سونے کے زیورات سمیت کئی قیمتی تحائف دیے۔
کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔