گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ماں کیلئے سوشل میڈیا کو چھوڑ دیا اور یہ بڑا فیصلہ کس وجہ سے کیا؟

image

پاکستان کی بتر ین گلوکارہ مانی جانے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ وہ اب سوشل میڈیا سے دوری اختیا کر رہی ہیں، یہ فیصلہ انہوں نے اس لیے کیا ہے کہ اب سے وہ اپنا تمام وقت اپنی ماں کو دیں گی۔

ماں کی خاطر سوشل میڈیا چھوڑنے والی حدیقہ کیانی کی یہ خبر بھی انکی سوشل میڈیا ٹیم نے انکی طرف سے انکے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ حدیقہ کیانی اس وقت اپنا سارا وقت اپنی والدہ کو دینا چاہتی ہیں کیونکہ وہ کافی بیمار ہیں۔اسی پوسٹ میں انکے مداحوں سے انکی والدہ کی صحت کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ۔

وہ کافی وقت سے بیمار ہیں، یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ انکی والدہ ایک مشہور شاعرہ خاور کیانی ہیں مزید یہ کہ حدیقہ کیانی نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے اردو، پنجابی کے علاوہ پشتو میں بھی گانے گائے ہیں۔

حدیقہ کیانی اداکاری بھی کرتی ہیں، سوشل میڈیا سے دوری پر ان کے اکاؤنٹس ان کی ٹیم دیکھے گی۔ حال ہی میں انہوں نے ڈراما سیریل "رقیب سے" میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، اور اب ایک اور ڈراما سیریل دوبارہ میں وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.