پائلٹ کی بیٹی نے جب جہاز میں باپ کو دیکھا تو کیا ہوا؟ خوبصورت ویڈیو، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئی

image

سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔ جنہیں سوشل میڈیا پر موجود صارفین کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

البتہ گزشتہ دنوں وائرل ویڈیو ہوئی جہاں ایک ننھی سی بچی ہوائی جہاز میں بیٹھی تھی کہ اچانک پائلٹ کو دیکھ کر بچی کا خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک ننھی سی بچی انڈین ائیر لائن گو ائیر کی پرواز میں سوار ہے۔

تاہم اچانک ننھی بچی شانایا موتیہار اپنے والد کو دیکھ کر خوشی سے پکارتی ہے۔ جس پر والد پائلٹ مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہیں۔

اس کے اس علاوہ بچی کی والدہ نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے، بیٹی کا اپنے والد کے نام پیغام شیئر بھی کیا۔ جہاں ننھی بچی کا کہنا تھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، یہ میرا اب تک کا بہترین سفر ہے۔ مزید کہنا تھا کہ یہ میری پاپا کے ساتھ پہلی فلائٹ تھی، انہوں نے ہمیں دہلی پہنچایا۔

دوسری جانب چند سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، اور سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.