رجب بٹ مجھے اور بیٹے کو واپس گھر لے جائیں: سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کی صلح کی خواہش

image

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ کی تقریب میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ بسنے کی امید ظاہر کردی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mrs. Khan ❤️ (@sana.mrs.khan)

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم ایمان فاطمہ کی دعوت پر رجب بٹ نے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایمان فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ رجب بٹ کی سالگرہ میں آمد پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رجب بٹ انہیں اور اپنے بیٹے کو واپس گھر لے جائیں تاکہ ان کے درمیان مکمل صلح ہوسکے۔

ایمان فاطمہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کا ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ افراد نے ان کے اس بیان پر تنقید بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US