گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کرگئے

image

معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے، جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کی۔

عمیر جسوال کے والد کا شمار ہائیڈروکاربنز کے شعبے کی معروف شخصیات میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی موسیقی اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ ہیں۔ والد کے انتقال کی خبر نے جسوال خاندان کو غمزدہ کردیا، جبکہ مداح بھی اس مشکل وقت میں خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے "انا للہ وانا الیہ راجعون" کے ساتھ مرحوم کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر کی دعائیں کیں۔ عمیر جسوال نے بھی اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US