’آپ کی عزت‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ مداحوں نے دلچسپ پیشگوئیاں کر دیں

image

پاکستانی ٹیلی ویژن کا مقبول ڈرامہ ’آپ کی عزت‘ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے اور آخری قسط سے پہلے ہی مداحوں نے کہانی کے انجام کے بارے میں اپنی اپنی پیشگوئیاں شروع کردی ہیں۔

عمیرہ احمد کی تحریر اور سیف حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے نے ازدواجی زندگی، رشتوں میں پیدا ہونے والی خاموش تکلیف اور میاں بیوی کے درمیان بڑھتے فاصلے جیسے موضوعات کو نمایاں کیا۔ تابش اور بینا کے کرداروں نے خاص طور پر ناظرین کو اپنے اردگرد کے رشتوں پر غور کرنے پر مجبور کیا۔

ڈرامے کی کہانی اب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ تابش اور بینا طلاق کے کاغذات پر دستخط کرچکے ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے آخری چند ماہ ایک ہی گھر میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی فیصلہ اب ناظرین کے تجسس کو مزید بڑھا رہا ہے کہ کیا ان دونوں کا رشتہ واقعی ختم ہوجائے گا یا آخری لمحوں میں کہانی کوئی نیا رخ اختیار کرے گی۔

ڈرامے کے چینل کی جانب سے آخری قسط نشر کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف اندازے سامنے آرہے ہیں۔ کچھ ناظرین کا خیال ہے کہ تابش اور بینا کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہوجائیں گی جبکہ بعض کے مطابق کہانی کا اختتام ایک غیر متوقع اور جذباتی موڑ کے ساتھ ہوگا۔

کئی مداحوں نے ڈرامے کے مختصر اور تیز رفتار انداز کو بھی سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کہانی کو غیر ضروری طور پر طویل کرنے کے بجائے اسے مناسب وقت میں اختتام تک پہنچایا گیا، جس سے ناظرین کی دلچسپی برقرار رہی۔

اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ طلاق کے فیصلے کے بعد تابش اور بینا کی زندگی کس انجام تک پہنچے گی۔ کیا دونوں اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے یا پھر آخری چند ماہ ساتھ گزارنے کے بعد ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے؟ اس کا جواب اب ڈرامے کی آخری قسط میں سامنے آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US