صباحت بخاری کی بیٹی سے جدائی کی دردناک کہانی

image

میری بیٹی جب بہت چھوٹی تھی اس وقت مجھ سے چھین لی گئی۔ میری طلاق کے بعد اس کے خاندان نے مجھے اپنی بیٹی سے ملنے نہیں دیا۔ میں نے اسے تلاش کرنے اور اس سے ملنے کے لیے مقدمات بھی کیے، لیکن مجھے کامیابی نہیں ملی۔ پھر وہ لوگ گھر بدل کر کہیں اور چلے گئے اور میں اپنی بچی کا سراغ بھی نہ لگا سکی۔

مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی تھی کہ میری بیٹی کو بتایا گیا کہ اس کی ماں مر چکی ہے۔ میں برسوں تک اپنی بیٹی سے دور رہی، یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ دنیا میں موجود ہے۔ تقریباً 30 سال بعد، میرے سابق شوہر کے انتقال کے بعد خاندان نے اسے میرے بارے میں بتایا۔ پھر میری بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور یوں برسوں بعد ہماری ملاقات اور دوبارہ رابطہ ممکن ہوا۔

اداکارہ صباحت بخاری نے اپنی نجی زندگی کے ایک ایسے دردناک باب سے پردہ اٹھایا ہے جسے سن کر ان کے مداح بھی جذباتی ہوگئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی لاہور میں ہوئی تھی اور اس رشتے سے ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی، جو ان کی پہلی اولاد تھی۔

صباحت بخاری کے مطابق طلاق کے بعد ان کی ننھی بیٹی ان سے جدا ہوگئی اور سابق شوہر کے خاندان نے بچی کو ان سے ملنے نہیں دیا۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے قانونی جنگ بھی لڑی، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی بچی تک نہیں پہنچ سکیں۔

وقت گزرتا گیا اور حالات نے صباحت کو اپنی بیٹی سے مزید دور کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خاندان نے گھر تک تبدیل کرلیا، جس کے بعد ان کے لیے بیٹی کو تلاش کرنا بھی ممکن نہ رہا۔ سب سے تکلیف دہ انکشاف یہ تھا کہ بیٹی کو یہ بتایا گیا کہ اس کی ماں اس دنیا میں نہیں رہی۔

یوں ایک ماں اپنی بیٹی کے زندہ ہونے کے باوجود تقریباً تین دہائیوں تک اس سے دور رہی۔ صباحت بخاری نے بتایا کہ سابق شوہر کے انتقال کے تقریباً 30 سال بعد خاندان نے ان کی بیٹی کو حقیقت سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ماں سے رابطہ کیا اور برسوں سے بچھڑی ماں اور بیٹی ایک بار پھر ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن گئیں۔

صباحت بخاری کی یہ کہانی سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے دکھ پر افسردہ نظر آئے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ ان کی داستان سن کر آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ بعض صارفین نے اس واقعے کو ماں اور اولاد کی جدائی کا انتہائی تکلیف دہ تجربہ قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US