مہنگائی نے وزیراعظم اور تبدیلی سرکار کی اصلیت واضح کردی ہے، احمد سلمان بلوچ

image

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے وزیراعظم اور تبدیلی سرکار کی اصلیت واضح کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بیکھے وال روڈ پر دھرنا دے دیا ہے، دھرنے کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ٹریفک بھی بلاک کردیا ہے، دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے ساتھ رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ 31 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، عمران نیازی نے جھوٹے وعدے کیے جماعت اسلامی حساب مانگنے اسلام آباد آ رہی ہے، مہنگائی نے وزیراعظم اور تبدیلی سرکار کی اصلیت واضح کردی ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے بیکھے وال اوک چاروں جانب سے بند کروا دیا ہے۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.