سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک سال کا یہ بچہ کون ہے جو ماہانہ لاکھوں روپے کمالیتا ہے؟

image
بچے من کے سچے ہوتے ہیں وہ اپنی معصومیت سے سب کا دل جیت لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کل چھوٹے چھوٹے بچے بھی خوب پیسے کما رہے ہیں جس کا سب سے عام ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔ اسی کی وجہ سے یہ ایک سال کا بچہ پونے 2 لاکھ روپے کما رہا ہے۔

اس شرارتی بچے کا نام برگز ہے جو 14 اکتوبر 2020 کو پیدا ہوا، اس کی پیدائش کے بعد اس کی ماں جوکہ 28 سالہ جیس ڈارلنگٹن ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنائے اور جوں ہی برگز 3 ہفتوں کا ہوا اس کے ساتھ سفر کرنا شروع کردیا۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جب برگز 9ہفتے کا تھا جب وہ پہلی مرتبہ جہاز میں بیٹھا تھا اور اس کے بعد اس نے اپنی والدہ کے ساتھ مختلف جگہوں کی سیر کی، وہ امریکہ کی ہی 16 ریاستوں میں گھوم پھر چکا ہے۔ اس کی مقبولیت سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ ہو رہی ہے۔

یہ ماہانہ ا لاکھ 72 ہزار سے زائد روپے کما رہا ہے۔ اس کے والدین بھی برگز سے بہت خوش ہیں کیونکہ اس کی معصومیت اور شرارتی انداز نے لوگوں کو قائل کرلیا ہے۔ برگز کے والد ین کی شادی پسند کی ہوئی اور اس کی ماں جیس شادی کے پہلے سے ہی ٹریلوونگ یعنی مختلف جگہوں کا سفر سیاحت کرتی تھی، والدہ کہتی ہیں کہ:

'' جب میں حاملہ ہوئی تو مجھے اپنے کیرئیر کی فکر ہوئی کہ اب میں سیاحت نہیں کرسکوں گی، لیکن میرے شوہر نے میری خواہش کو پورا کرنے میں میری مدد کی مجھے سہارا دیا اور پھر میں نے بیٹے کے ساتھ کی سیاحت شروع کردی۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.