خیبرپختونخوا:تیزبارش،برفباری کےامکان، سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ

image

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی ڈیزاسٹر منمجمنٹ اٹھارٹی کے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.