آریان کی رہائی کے لیے شاہ رخ خان سے کتنے کروڑ روپے مانگے گئے؟ اہم انکشاف نے سب کو حیران کردیا

image

بالی ووڈ انڈسٹری کےکنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات اسمگلنگ کیس میں تاحال جیل میں موجود ہیں جن کی رہائی سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کیلیے 25 کروڑ روپے رشوت مانگے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے ممبر گوسوائی کے باڈی گارڈ نے عدالت میں حلفیہ بیان دے کر حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

گارڈ کے مطابق انہوں نے اپنے باس سے سنا تھا کہ رہائی 18 کروڑ میں طے ہوئی ہے، 8 کروڑ روپے این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھڑے کو ملنے تھے۔

باڈی گارڈ پربھاکر نے بیان دینے کے بعد جان کے خطرے کے پیشِ نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکورٹی طلب کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان کی آج ممبئی ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوگی۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات برآمدگی کیس کے باعث اس وقت جیل میں موجود ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.