دنیا کی وہ جگہ جہاں سمندر کا پانی دو الک الگ رنگوں میں نظر آتا ہے ۔۔ جانیے اس سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ کو بھی حیران کردیں گی

image

یہ دنیا قدرت کے حسین مناظر سے بھری پڑی ہے جس کو دیکھ انسانی آنکھ کھلی کی کھلی رہ جاتی ہے۔ وہیں کچھ ایسے مناظر بھی موجود ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ روحانی مناظر بھی ہیں جو ہمارا خدا پر ایمان اور مضبوط کر دیتے ہیں۔

سمندر بہت بڑا اور طویل گہرا ہے جس کو ناپنا تقریبا نا ممکن ہے۔ سمندر میں مختلف آبی حیات موجود ہیں جن میں تو کئی آبی حیات ہم نے دیکھے بھی نہیں۔

سمندر میں ایک ایسا مقام بھی ہے جہاں دو سمندر آپس میں ملتے ہیں، جہاں دو مختلف رنگوں اور ذائقوں کا پانی ایک دوسرے سے ٹکرانے کے باوجود آپس میں ملتا نہیں ہے۔ ایک طرف کا پانی میٹھا اور ددوسری طرف کا پانی کھارا ہے۔

دونوں اس مقام پر یکجا ہونے کے باوجود اپنی اپنی سائیڈ پر رکے رہتے ہیں جو قدرت کا کرشمہ ہے۔ ایک غیبی آڑ جیسے ان دو مختلف پانیوں کے درمیان حائل تھی۔ یہ خدا کا ایک خوبصورت معجزہ ہے جو آج بھی لوگ دیکھتے ہیں اور حیرانی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ سمندری مقام الاسکا میں موجود ہے جہاں دو مختلف رنگوں کے سمندر آپس میں ملتے ہیں لکن مکس نہیں ہوتے۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان آیات مبارکہ کے عربی متن میں لفظ برزخ استعمال ہوا ہے جسکا مطلب رکاوٹ یا آڑ (partition ) کے ہے۔ تا ہم اسی تسلسل کا ایک اور عربی لفظ مرج بھی وارد ہوا ہے ۔ جسکا مطلب وہ دونوں ایک دوسرے سے ملتے اور آپس میں ہم آمیز ہوتے ہیں بنتا ہے۔

جدید سائنس نے دریافت کیا ہے کہ جہاں جہاں دومختلف بحیرے آپس میں ملتے ہیں وہاں وہاں ان کے درمیان آڑ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سمندر آپس میں مکس نہیں ہوتے۔ دو بحیروں کو تقسیم کرنے والی رکاوٹ یہ ہے کہ ان میں ایک بحیرہ کا درجہ حرارت، شو ریدگی (Salinity) اور کثافت (Density) دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.