ٹی20رینکنگ:رضوان کی ترقی،کوہلی ٹاپ 10سےباہر

image

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

بنگلادیش کیخلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کرنے کے باوجود آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں وہ 809 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجے بہتری ہوئی ہےوہ 735 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کا تیسرا نمبر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سالوں سے کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سنچری اسکور نہ کرنے والے ویرات کوہلی آئی سی سی کے ٹاپ 10 بلےبازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.