کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان کس ملک سے برآمد ہوا؟ دیکھیں حیران کن ویڈیو

image

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں رسیوں سے بندھا 800 سال پرانا انسان برآمد ہوا ہے اب نہ جانے اس پر کسی نے اس پر ظلم کیا ہے یا پھر پرانے زمانے میں یوں ہی مردوں کو دفنایا جاتا تھا یہ معلوم نہیں ہو سکا۔

دراصل بات یہ ہے کہ جمعے کے روز کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کو ایک ممی ملی ہے جسے دیکھ کر آثار قدیمہ کے حکام نے بتایا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ممی 800 سال پرانی ہے۔

سان مارکوس کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے آثار قدیمہ کے ماہر وان ڈیلن لونا کے بقول اس کے پورے جسم پر رسیاں بندھی ہوئیں اور اس نے چہرے کو اپنے ہاتھوں کی مدد سے ڈھانپ رکھا ہے یہی نہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس وقت مردوں کو اسی طرح کفن دفن کیا جاتا ہو۔

ماہرین کے ہی مطابق اس شخص کی باقیات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص جنوبی امریکی ملک کے ساحل اور پہاڑوں پر ہی پروان چڑھا ہے۔

ماہر آثار قدیمہ وان ڈیلن لونا کے مطابق اب تک اس ممی کی جنس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم یہ ممی لیما شہر کے مضافات میں ایک زیر زمین جگہ کے اندر سے دریافت ہوئی تھی، قبر میں مٹی کے برتن، سبزیوں کی باقیات اور پتھر کے اوزار بھی موجود تھے۔

مزید یہ کہ اب اس ممی کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کی جائے گی جس سے ہی اس کی جنس واضح طور پر سامنے آ سکے گی ۔ واضح رہے کہ پیرو ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

اور یہاں سلطنت انکا سے پہلے اور بعد میں جنم لینے والی ثقفتوں کے سینکڑوں آثار قدیمہ موجود ہیں، تقریباََ 500 سال پہلے سلطنت انکا کا جنوبی امریکا کے جنوبی حصے پر غلبہ تھا جبکہ یہ سلطنت جنوبی ایکواڈور اور کولمبیا سے لے کر وسطی چلی تک پھیلی ہوئی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.