کلاس میں موجود بچے پر شیر کا حملہ۔۔۔ ویڈیو وائرل

image

بھارتی شہر علی گڑھ کے ایک اسکول میں اچانک شیر گھس آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ صبح جب بچے کلاس میں داخل ہونے لگے تو اچانک شیر ان کے سامنے آگیا۔ جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق شیر کے حملے سے ایک بچہ زخمی ہوچکا ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم اس واقع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں شیر کو کلاس کے اندر گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے کلاس کا دروازہ بند کرنے کے بعد حکام کو اطلاع دے دی تھی۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے ذریعے شیر کو پکڑ لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.