مسافروں کی ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو۔۔ حقیقت کیا ہے؟

image

آپ نے لوگوں کو بس اور کار کو دھکا لگاتے تو بہت دیکھا ہوگا اور شاید خود بھی کبھی اس کام میں شریک ہوئے ہوں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی جہاز کو دھکا لگانے کا واقعہ سنا ہے؟ حیران نہ ہوں جہاز کو دھکا لگانے کا یہ واقعہ آسمان میں نہیں بلکہ زمین پر ہی پیش آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نیپال کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ جہاز کو پائلٹ نے حفاظت سے زمین پر تو اتار لیا لیکن اس حادثے سے جہاز اپنی جگہ پر پھنس کر رہ گیا جس کی وجہ سے کئی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاز کو ہٹانے کے لئے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے دھکا لگایا وہیں مسافروں نے بھی ان کی مدد کی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.