فن لینڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 5 سفید فام انتہا پسند گرفتار

image

یورپی ملک فن لینڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں 5 انتہا پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پانچوں افراد کا تعلق فن لینڈ کے جنوب مغربی علاقے کنکانپا سے ہے۔

گرفتار کئے گئے پانچوں افراد کی عمریں 27 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور وہ سفید فاموں کی نسلی برتری رکھنے کے قائل ہیں، پانچوں افراد کو 4 روز قبل حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گرفتاری اب ظاہر کی گئی ہے۔

فن پولینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد پر گزشتہ 2 برسوں سے نظر رکھی جارہی تھی، پولیس نے انتہا پسندوں کے قبضے سے ملنے والے بارودی مواد کی تفصیلات سے آگاہ کیا نہیں تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے جو مواد ملا ہے اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ کسی بڑے دہشت گرد گروہ سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ انفرادی طور پر ہی کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.