ٹریفک چالان کی رقم واپس مل سکتی ہے؟ سعودی شہریوں کے لیے اہم خبر

image

محکمہ ٹریفک کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر چالان پر کیا گیا اعتراض منظور ہوا تو اس صورت میں عوام رقم واپس لے سکتے ہیں جس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

سعودی حکومت اپنے شہریوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کے باعث انہیں آسانی ہوجاتی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر دریافت کیا گیا تھا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر اس کے خلاف اعتراض پیش کیا تھا۔

کافی عرصے تک جواب کا انتظار کرتا رہا اور جواب نہ ملنے پر چالان کا جرمانہ جمع کرادیا، اسی دوران اطلاع ملی کہ اعتراض قبول کرلیا گیا ہے، اس کے لیے جرمانے کی جمع کی گئی رقم واپس ملنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

محکمہ ٹریفک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم واپس ملے گی اور اسی چینل سے واپس ہوگی جس چینل سے جمع کرائی گئی تھی۔

یہ کارروائی تب ہوگئی جب محکمہ ٹریفک مقررہ کمیٹی کے چالان پر اعتراض منظور کرنے اور جرمانے کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ جاری کرے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.