برطانیہ کا کووڈ19 سیلف آئسولیشن قانون کو ختم کرنے کا منصوبہ

image

فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ ایک ایسا منصوبہ تیار کر رہا ہے جس کے تحت شہری کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود قانونی طور پر سیلف آئسولیشن کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ہنگامی طور پر کرونا وائرس کے قوانین کو مستقل طور پر منسوخ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ برطانیہ میں کیسز میں کمی آتی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری رہنمائی برقرار رہے گی تاہم قوانین نظر انداز کرنے کی صورت کوئی جرمانہ یا قانونی سزا نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ان منصوبوں پر کام کیا جائے گا، جس کا اعلان موسم بہار کے شروع میں متوقع ہے۔

گزشتہ ہفتے، سیکریٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے کہا تھا کہ اگر کسی شخص کا کرونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آتا ہے تو انگلینڈ میں کووڈ19 سیلف آئسولیشن کے دن سات سے کم کرکے پانچ کر دیے جائیں گے۔

ٹیلی گراف کی ایک سابقہ ​​رپورٹ کے مطابق، بورس جانسن پلان بی کووڈ19 پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، جو پچھلے مہینے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.