ہمت ہے126 دن کا دھرنا دیکر دکھائیں، حیران ہیں شہباز شریف جیل میں کیوں نہیں؟ شبلی فراز

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف اتنے زیادہ کیسز ہیں، ہم حیران ہیں کہ وہ جیل میں کیوں نہیں ؟

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے کو نہیں مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو اچھا دکھانا چاہتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر ہم ایک بحران سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو چاہیے کہ حکومت کو تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مزے سے باہر بیٹھے ہیں، اگر انہیں عوام کی فکرہے تو یہاں آ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مس مینجمنٹ اورلااینڈ آرڈر کی صورتحال بدترین ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ ہم لاہور میں خیمے لگائیں گے، انہوں نے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو 126 دن کا دھرنا دے کر دکھائیں، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے پی پی رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قمر الزماں کائرہ جمہوری سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ باہرہے، وہ کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔

سزا یافتہ مجرموں کی برطانیہ سے واپسی، معاہدے سے متعلق اہم فیصلہ

سینیٹر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف کے خلاف اتنے زیادہ کیسز ہیں کہ ہم حیران ہیں کہ وہ جیل میں کیوں نہیں ہیں؟


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.