اسپیشل ٹیکنالوجی زون سےنوجوانوں کوروزگارملےگا،وزیراعظم

image

عمران خان نے کہا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت نےسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے اور ریسورس نہ ہونے کے باوجود صحت کارڈ دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاسنگ بنیاداچھاقدم ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔

عمران خان نے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کے بھی منفی اثرات سامنے آئے، ہماری حکومت نے یکساں نصاب تعلیم بنایا۔

عمران خان نےکہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ75فیصد بڑھنے کی امید ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.