آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گا، اب انہیں بولنگ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ای ایس پی این ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستانی بولر محمد حسنین کا ایکشن امپائرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا، اب انہیں لاہور میں آئی سی سی سے تصدیق شدہ لیبارٹری سے بایومکینک ٹیسٹ کرانا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں، اس سیزن کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے 22 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔رپورٹ کے مطابق سڈنی سکسرز کیخلاف گزشتہ میچ کے دوران محمد حسنین کی ایک باؤنسر کے بعد موسز ہینریکس نے انہیں طنزیہ انداز میں کہا تھا ’نائس تھرو میٹ‘، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کے بولنگ ایکشن کی طرف امپائرز کی توجہ کس نے دلوائی۔بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین اب تک 5 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔