ایم کیوایم کی بلدیاتی نظام میں آئینی ترامیم سینیٹ میں جمع

image

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی حکومتوں کے نظام کے لیے آئینی ترامیم سینیٹ میں جمع کرادیں۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ترامیم ملک میں آئین کی روح کے مطابق بااختیار بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بلدیاتی حکومتوں کے نظام کیلئے آئینی ترامیم سینیٹ میں جمع کرادیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوان مجوزہ ترامیم کو بحث کے بعد منظور کرکے آئین میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم آئین کے آرٹیکل 140 میں تجویز کی گئی ہیں، ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی ہیئت، ان کی مدت ختم ہونے کے 90 دن میں نئے انتخابات کی ترامیم شامل ہیں۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کی ذمہ داریوں اور اختیارات کا علیحدہ جدول میں بیان ترامیم کا حصہ ہے، صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق ترامیم بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.