خاتون ڈکیت کی دوکان میں شہریوں سے لوٹ مار, ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کر ڈالی

image

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ایک خاتون ڈاکو نے دوکان میں گھس کر شہریوں کو لوٹ لیا, خاتون نے لوٹ مار اپنے ساتھی کے ہمراہ مل کر مچاٸی کی۔

خبر کے مطابق لاہور میں پہلے ہی مرد ڈکیتوں نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے اور اب خاتون ڈکیت بھی سرگرم ہوگٸیں ہیں، اس طرح کا ایک واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ڈکیت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لوگوں کو لوٹا۔

خاتون ڈاکو ایک ناٸی کی دکان کے اندر گھستی ہے اور اس کا ساتھی دکان کے دروازے پر ہی کھڑ رہتا ہے، جب کہ برقعہ پوش خاتون دکان میں موجود 8 افراد سے 7 موبائل اور نقد رقم لے کر فرار ہوجاتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکو اور اس کے ساتھی کو سی سی ٹی وی اور کیمروں کی مدد سے تلاش کر رہے ہیں تاہم حتمی طور پر کہا نہیں جاسکتا کہ خاتون کے روپ میں مرد ہے یا واقعی عورت ہی ڈکیت ہے۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.