لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاک سری لنکا کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیا لائن کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
اومان میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر ایشیا لائن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ایشیا لائن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ایشیا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے 63 جب کہ کپتان مصباح الحق نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب عرفان پٹھان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایشیا لائن کی ٹیم میں پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، شعیب اختر، اظہر محمود، کامران اکمل، محمد حفیظ اور عمر گل شرکت کر رہے ہیں۔