کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کردی

image

کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کردی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیونکہ بعض کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سری لنکا سیریز مس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، پاکستانی کھلاڑیوں کا تیاریاں جلد شروع کرنے کا فیصلہ

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہے جبکہ جسٹن لینگر اور دیگر اہم اسپورٹ اسٹاف بھی دورہ پاکستان کی تیاری کے لئے چھٹیاں لے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا تھا اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیڈ کوچ ہوں گے۔

دوسری جانب قومی کھلاڑیوں نے بھی ہوم سیریز کے لیے تیاریاں جلد شروع کرنا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لاہور میں شروع ہوگا۔ پی ایس ایل میں بھی شامل کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی کپتان کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ہے جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.