ٹک ٹاک رپورٹ،غیراخلاقی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے میں پاکستانی تیسرےنمبرپرآگئے

image

ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوزاپ لوڈ کرنےمیں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ہے۔

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2021 کی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور اب پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستانیوں نے مجموعی طور پر دسمبر2021 تک 2کروڑ 24لاکھ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 25 کروڑ 86لاکھ غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی گئیں اور93فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹایا گیا۔95 فیصد ویڈیوز کوصارفین کی شکایت پرہٹایا گیا۔سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ  19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

ٹک ٹاک رپورٹ کےمطابق دنیا بھرمیں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کیں اوربلاک کی گئی 88فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔

ہٹائی گئی ویڈیوز 73 فیصد ہراسانی سےتعلق رکھتی تھیں جبکہ 72فیصد ویڈیوز نفرت انگیز رویے پر مبنی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.